0
Saturday 27 Apr 2019 21:34

امریکی عوام دنیا کی پریشان ترین قوم، گیلپ سروے

امریکی عوام دنیا کی پریشان ترین قوم، گیلپ سروے
اسلام ٹائمز - خیالات بھانپنے کے بین الاقوامی ادارے "گیلپ" کی تازہ ترین تحقیقات کے مطابق 2018ء میں آدھے سے زیادہ امریکی ہر روز شدید پریشانی کا احساس کرتے تھے اور اسی وجہ سے وہ دنیا کے سب سے زیادہ نفسیاتی دباؤ رکھنے والی عوام قرار پائے ہیں۔ گیلپ کی یہ تحقیق گزشتہ سال پوری دنیا کے 140 ممالک کے 1 لاکھ 51 ہزار لوگوں سے کئے گئے سوال و جواب پر مشتمل ہے جس کے مطابق امریکہ کے 55 فیصد عوام ہر روز تباہ کن نفسیاتی دباؤ برداشت کرتے ہیں جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کا غم و غصہ اور پریشانی گزشتہ 10 سالوں کے درمیان اپنی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔

گیلپ کے مطابق پوری دنیا میں اوسط نفسیاتی دباؤ کی نسبت 35 فیصد ہے جبکہ اس حوالے سے بھی امریکیوں کے درمیان اوسط نفسیاتی دباؤ کے مریضوں کی مقدار زیادہ ہے جو 55 فیصد اعلان کی گئی ہے۔ گیلپ سروے ظاہر کرتا ہے کہ 50 سال سے کم عمر امریکی شہری اپنی کم کمائی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے منفی سوچ کی وجہ سے دوسرے عوام کی نسبت زیادہ منفی جذباتیت کا شکار ہیں جبکہ 55 فیصد امریکی عوام اس کے ساتھ ساتھ پریشانی اور شدید غم و غصے کی حالت کو بھی برداشت کرتے ہیں۔

گیلپ سروے کے مطابق پوری دنیا کے 2018ء کے سروے کا نتیجہ بھی 2017ء کے سروے جیسا ہی ہے کہ جس کو "آخری دس سالوں کے دوران انسانیت کے لئے سیاہ ترین سال" قرار دیا گیا ہے۔ البتہ جاری سال پوری دنیا میں پریشانی کی مقدار کچھ کم ہوئی ہے لیکن دوسری طرف انفرادی تشدد میں اضافے کے ساتھ ساتھ تشویش اور بےچینی بھی اپنی بالاترین حد کو چھو رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش