0
Saturday 27 Apr 2019 22:20

پشاور، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی مشیر تعلیم

پشاور، معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی مشیر تعلیم
اسلام ٹائمز۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بہتر نتائج دینے والے سکول، پرنسپلز اوراساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ وہ محکمہ تعلیم کے کمیٹی روم میں ایبٹ آباد پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ سیکرٹری ایجوکیشن ارشد خان اور بورڈ آف گورنرز ممبران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ بورڈ آف گورنرز نے سابقہ میٹنگ منٹس کی منظوری بھی دی۔ سکول پرنسپل نے بورڈ کو ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور ایک سال کی مدت میں حاصل کردہ کامیابیوں سے بورڈ کو آگاہ کیا۔ ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ایبٹ آباد پبلک سکول ایک بہترین درسگاہ ہے، جس نے قوم کو بہت اچھے اچھے سپوت دیئے ہیں، جنہوں نے مختلف اداروں میں اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوا کر اپنے تعلیمی ادارے اور پورے ملک کیلئے نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ترپیت بھی دی جائیگی جبکہ طلباء کو داخل کروانے کیلئے ٹیسٹنگ ایجنسی کو امیدواروں کے سلیکشن کا کام دیا جائیگا۔ تاہم گیارہویں اوربارہویں جماعت میں داخلہ لینے کیلئے انٹرنل نتائج کو بھی فوقیت دی جائیگی اور وہ بھی داخلے اور پروموشن میں شمار ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 791036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش