QR CodeQR Code

امریکہ، یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک اور تین زخمی

28 Apr 2019 09:27

میڈیا کے مطابق فائرنگ سین ڈیاگو کے معبد میں کی گئی ہے۔ مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق زخمیوں میں ربی (Rabbi) بھی شامل ہیں۔ ان کی دو انگلیاں زخمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ (معبد) پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے این بی سی سین ڈیاگو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے عبادت گاہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سین ڈیاگو کے معبد میں کی گئی ہے۔ مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق زخمیوں میں ربی (Rabbi) بھی شامل ہیں۔ ان کی دو انگلیاں زخمی ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے پوچھ گوچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد دیگر مذہبی عبادت گاہوں کے اطراف بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 791063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791063/امریکہ-یہودی-عبادت-گاہ-پر-فائرنگ-ایک-شخص-ہلاک-اور-تین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org