QR CodeQR Code

پاراچنار، امام خمینی ٹرسٹ کی جانب سے 60 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب

28 Apr 2019 11:03

اس پروگرام میں امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین اور ضلع میانوالی کے معروف عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب اور اسکی 40 رکنی ٹیم کے علاوہ کرم کے اہم مذھبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نیز سول اور فوجی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس دوران اہم شخصیات شادی کی اہمیت پر تقریریں اور دلہوں کو ہار پہنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے توسط سے آج اتوار کو 60 نہایت غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہورہی ہے۔ جس میں امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین اور ضلع میانوالی کے معروف عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی صاحب اور اسکی 40 رکنی ٹیم کے علاوہ کرم کے اہم مذھبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نیز سول اور فوجی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس دوران اہم شخصیات شادی کی اہمیت پر تقریریں اور دلہوں کو ہار پہنائیں گے۔ پروگرام کی تفصیل ایک رپورٹ کی شکل میں بعد دی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 791087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791087/پاراچنار-امام-خمینی-ٹرسٹ-کی-جانب-سے-60-جوڑوں-اجتماعی-شادی-پروقار-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org