0
Sunday 28 Apr 2019 13:55

کشمیر کیلئے الگ وزیراعظم جیسا مطالبہ ناممکن ہے، رام مادھو

کشمیر کیلئے الگ وزیراعظم جیسا مطالبہ ناممکن ہے، رام مادھو
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا ہے کہ کشمیر کیلئے الگ وزیراعظم جیسا مطالبہ ناممکن ہے اور کوئی بھی طاقت کشمیر کو بھارت سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکیرٹری اور انچارج کشمیر اُمور رام مادھو نے ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں چناؤی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تعمیر و ترقی کو ممکن بنانے کیلئے عسکری پسندی کا خاتمہ لازمی ہے۔ رام مادھو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو سختی کے ساتھ مسترد کریں جو ریاست کی خصوصی پوزیشن کا دفاع اور یہاں علیحدہ وزیراعظم کی مانگ کررہے ہیں۔

رام مادھو کے مطابق جنگجوؤں کے خاتمہ کے بغیر کشمیر میں تعمیر و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کو تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا جو طریق کار ہوتا ہے وہی طریقہ بی جے پی کا بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہندوستان کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کو کوئی بھی طاقت ملک سے الگ نہیں کرسکتی۔ رام مادھو کا کہنا تھا کہ کشمیر کسی کی ماں باپ کی جاگیر نہیں ہے کہ کوئی ہمیں اس کو چھوڑنے کو کہے اور ہم بغیر مزاحمت کے اس کو چھوڑ دیں، یہ ہندوستان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 791092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش