0
Sunday 28 Apr 2019 11:51
پاکستان کو چین کا پہلا شراکت دار بننے کا اعزاز حاصل

چین پاکستان اقتصادی راہداری اسے 21ویں صدی میں جدید شکل دے رہی ہے، عمران خان

چین پاکستان اقتصادی راہداری اسے 21ویں صدی میں جدید شکل دے رہی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ آج بیجنگ میں دوسرے "ایک خطہ ایک شاہراہ" فورم کے رہنماؤں کی گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے ہمیں ڈیجیٹل روابط، محنت کشوں اور ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے، علم، ثقافت اور جدت پر مبنی روابط پر بھی غور کرنا چاہیئے۔ روابط کے ان اضافی شعبوں پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم نے کہا کہ بی آر آئی کے رکن ممالک کو ثقافتی اور سیاحتی تبادلوں کیلئے سیاحتی راہداری قائم کرنی چاہیئے۔ انہیں ایسے ممالک کی ہنرمند افرادی قوت کی پیشہ وارانہ مہارت بہتر بنانے کے پروگرام وضع کرنے چاہئیں۔ جہاں ہنرمند افرادی قوت کی فراوانی ہے تاکہ ایسے ممالک کی مدد کی جاسکے جہاں محنت کش افرادی قوت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پیداوار کنندگان، صارفین اور روزگار تلاش کرنے والے ہنر مند نوجوانوں کے درمیان روابط قائم کرنے کیلئے کثیر الانسانی ڈیجٹیل پلیٹ فارمز بھی قائم کرنے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اہم جغرافیائی محل وقوع میں واقع ہے، جو تمام اہم خطوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روابط ہمارے تاریخی ورثہ کا حصہ ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اسے 21ویں صدی میں جدید شکل دے رہی ہے۔ چین کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر شی چن پنگ نے رکاوٹوں کو ختم کرنے، لوگوں اور معیشتوں کے درمیان روابط قائم کرنے اور خوشحالی کے تبادلے کیلئے ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا ویژن دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو چین کا پہلا شراکت دار بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف ایک راہداری نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی تبدیلی کا ذریعہ بھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ کو چین کے علاقے XINJIANG سے منسلک کرنے سے چین کی درآمدات کیلئے مختصر راستہ میسر آئے گا، جس سے چین کی کمپنیوں کی لاگت کم ہوگی اور مغربی چین ترقی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 791101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش