0
Sunday 28 Apr 2019 12:04

نون لیگی ترجمان درخت نہ گنیں، کرپشن کے نوٹ گن کر واپس کریں، فردوس عاشق اعوان

نون لیگی ترجمان درخت نہ گنیں، کرپشن کے نوٹ گن کر واپس کریں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اس میں بھی انہیں شکست ہوگی، بلین ٹری سونامی کے بارے میں رپورٹ سیاسی سازش ہے، حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دی جو حقائق پر مبنی نہیں، عدالت میں درخواست دینے سے ظاہر ہوا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، اصل حقائق اب عوام کے سامنے آئے ہیں کہ ان کو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف اور ان کی ٹیم سب سے بڑی جھوٹی ہے جنہوں نے کہا ہم لندن نہیں جانا چاہتے اور عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ کی ترجمان درخت گننے کے بجائے قومی خزانے سے جو لوٹ مار کی ہے اس پیسے گن کر واپس کریں۔ انہوں نے کہا ساری دنیا جانتی ہے درختوں کے معائنے کیلئے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں۔ انکا کہنا تھا بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش