0
Sunday 28 Apr 2019 12:08

مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نورالحق قادری

مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان قومی علماء کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی بندش سے متعلق محض پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مدارس کو بند کرنے کے کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات علماء کا کام ہے، وزیراعظم نے اسلامی فلاحی ریاست کی بات کی، پاکستان کو آزاد فلاحی ریاست بنانا اس حکومت کی ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ یکم فروری کو وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا مطلب لوگوں کو خوشحالی دینا ہے، ریاست مدینہ کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کراؤں، میں حج پر ضرور جاؤں گا اور انشاءاللہ اپنے خرچے پر جاؤں گا۔ نورالحق قادری کا کابینہ سے ناراضی کا تاثر غلط قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کابینہ کا حصہ ہوں میں کیسے ناراض ہوں گا، ایک فون کال کیلئے کابینہ کے اجلاس سے باہر گیا تھا، جسے ناراضگی ظاہر کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 791104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش