0
Sunday 28 Apr 2019 12:15

جے یو آئی (ف) آج مانسہرہ میں جلسہ کریگی

جے یو آئی (ف) آج مانسہرہ میں جلسہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) آج مانسہرہ میں ملین مارچ جلسہ کا انعقاد کر رہی ہے، جس سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے۔ ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں مانسہرہ میں چنار روڈ پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے صوبائی و ضلعی قائدین نے بھی جلسہ گاہ کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پارٹی کے صوبائی صدر کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ جلسے کیلئے ایک لاکھ افراد کیلئے انتظام کیا گیا ہے۔ جلسے کی تیاریوں سے متعلق کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں دو اسٹیج بنائے جائیں گے، وی آئی پی اسٹیج پر 10 افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے، جبکہ دوسرے اسٹیج پر 150 افراد کی گنجائش ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 791106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش