QR CodeQR Code

"خان صاحب سمجھتی ہے" کا جملہ اردو پر عبور نہ ہونیکے باعث بولا، بلاول بھٹو

28 Apr 2019 12:24

اسلام آباد میں پی پی رہنماؤں سے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے دعوے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہوتے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی کرپشن پر تفتیشی ادارے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر جگہ پر بےنقاب کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ "خان صاحب سمجھتی ہے" کا جملہ جان بوجھ کر نہیں بولا تھا۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی منصوبہ، مالم جبہ کیس اور اسکولوں میں طلبہ کے جعلی داخلوں سمیت صوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے دعوے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہوتے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی کرپشن پر تفتیشی ادارے ایکشن کیوں نہیں لیتے؟۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کو ہر جگہ پر بےنقاب کیا جائے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے "خان صاحب سمجھتی ہے" کا جملہ جان بوجھ کر نہیں کہا، ایسا اردو پر عبور نہ ہونے کے باعث ہوا۔
 

 

 


خبر کا کوڈ: 791107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791107/خان-صاحب-سمجھتی-ہے-کا-جملہ-اردو-پر-عبور-نہ-ہونیکے-باعث-بولا-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org