0
Sunday 28 Apr 2019 13:38

پنجاب اسمبلی، معاویہ اعظم طارق نے رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی

پنجاب اسمبلی، معاویہ اعظم طارق نے رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی
اسلام ٹائمز۔ جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے کالعدم سپاہ صحابہ کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔ مولانا معاویہ اعظم طارق نے اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر سندھ اسمبلی کی رکن شہلا رضا نے امیر معاویہ کی شان میں یہ کہہ کر گستاخی کی ہے کہ "تاریخ میں معاویہ کی خلافت کا کوئی ذکر نہیں۔" قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ الفاظ امیر معاویہ کی 19 سالہ خلافت کی توہین بلکہ اسلام کی سنہری تاریخ کی توہین ہیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ شہلا رضا کے اس عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور پی پی پی کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی کو رکنیت سے فارغ کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 791115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش