0
Sunday 28 Apr 2019 13:20

توقع ہے نئی بھارتی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات استوار کرے گی، عمران خان

توقع ہے نئی بھارتی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات استوار کرے گی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کےلیے تیار ہیں، توقع ہے کہ نئی آنے والی بھارتی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات استوار کرےگی۔ افغانستان میں امن بہت ضروری ہے اور سیاسی استحکام کے لیے پرامید ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ میں تجارت اور سرمایہ کاری فورم  سے خطاب میں ایک مرتبہ پھر بھارت کو کشمیت سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کی دعوت دی۔ واضح کیا کہ بھارت سے مہذب ہمسائیگی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وسطی ایشیائی ملکوں سے افغانستان میں امن کے لیے بات کی ہے، افغانستان میں امن سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  کہ پاک چین اقتصادی راہداری شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے، ہم چین سے زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مدد چاہتے ہیں، زرعی شعبے میں ترقی سے پاکستانی عوام کی معیار زندگی میں بہتری آئےگی۔ سی پیک خطےکےلیےگیم چینجرمنصوبہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ ویژن سے معیشت کی ترقی وخوشحالی ممکن ہوگی، بیلٹ اینڈروڈ فورم میں مزید ممالک بھی شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 791117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش