0
Sunday 28 Apr 2019 13:50

قانون مجرموں کا سہولتکار بن جائے تو امن قائم نہیں ہو سکتا، خرم نواز گنڈاپور

قانون مجرموں کا سہولتکار بن جائے تو امن قائم نہیں ہو سکتا، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور قومی لٹیروں کو ایک ایک کر کے فرار کروانا ہے تو پھر ریاست فیس لیکر کرپشن اور جرم کرنیوالوں کی سہولت کیلئے لائسنس جاری کرنے کے پیکج کا اعلان کر دے، انصاف کے نام پر جو ظلم ہو رہا ہے کسی مہذب ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی، یہ نظام صرف لٹیروں اور پیسے والے کریمنلز کا محافظ ہے، اس سے جان چھڑا لی جائے۔ قانون میں دم خم اور سول سوسائٹی نام کی کوئی چیز ہوتی تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف بھی ملتا اور اقامہ اینڈ کمپنی علاج کے نام پر ڈرامے کرتی نظر نہ آتی۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں قانون مجرموں کا سہولتکار بن جائے اور مظلوم انصاف کیلئے دھکے کھا رہے ہوں وہاں امن آ سکتا ہے نہ خوشحالی، پوری دنیا اقتصادی، جغرافیائی، سیاسی سماجی تبدیلیوں کے عمل سے گزر رہی اور پارلیمنٹ میں دھینگا مشتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ایک بھی ہسپتال بنایا ہوتا تو آج انہیں باہر سے علاج کی ضرورت نہ پڑتی۔
 
خبر کا کوڈ : 791119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش