QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی کے زیرِاہتمام پاک ایران تعلقات پر سیمینار کا انعقاد

28 Apr 2019 14:52

معروف سفاتکار اقبال احمد خان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی سکیورٹی ماحول نے دونوں ممالک کو قریب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران اقتصادی، کمرشل اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں، اقتصادی تعاون تنظیم پاکستان اور ایران سمیت دیگر 8 ممالک کوعلاقائی تعاون کیلئے پرکشش مواقع پیش کر سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیراہتمام "پاک ایران تعلقات کا مستقبل" کے موضوع پر سینٹر کے آڈیٹوریم میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا، جس میں معروف سفاتکار اقبال احمد خان نے کلیدی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں اقبال احمد خان کہا کہ 1947ء میں پاکستان بننے کے بعد سے ہی پاکستان اور ایران قریبی تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی سکیورٹی ماحول نے دونوں ممالک کو قریب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران اقتصادی، کمرشل اور سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون سے بےشمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) پاکستان اور ایران سمیت دیگر آٹھ ممالک کو علاقائی تعاون کیلئے پرکشش مواقع پیش کر سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 791122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791122/پنجاب-یونیورسٹی-کے-زیر-اہتمام-پاک-ایران-تعلقات-پر-سیمینار-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org