0
Sunday 28 Apr 2019 16:53

کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں

کراچی میں ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں طوفان سے کوئی تعلق نہیں


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں یکم مئی سے آنے والے ہیٹ ویو کا خلیج بنگال میں بننے والے طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ یکم مئی سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویو کا تعلق خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کا نتیجہ ہے، وہ سمندری طوفان پاکستان سے بہت دور ہے، ہم پر وہ اس صورت میں اثرانداز ہو سکتا ہے، جب وہ بھارتی ساحلی مقامات کے قریب پہنچ جائے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ آنے والی گرمی کی لہر بننے کی بنیادی وجہ مغربی سسٹم ختم ہونے کے بعد پاکستانی ساحلی علاقوں کا رج آف ہائی پریشر کے زیر اثر ہونا ہے، جبکہ مئی اور جون کے مہینوں میں مزید ہیٹ ویو کے قوی امکانات موجود ہیں، اگر بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بنتا ہے تو شہر قائد براہ راست متاثر ہوگا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کی نمایاں علامتوں میں ہوا میں نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد سے تجاوز کرنے، درجہ حرارت 42 ڈگری سے عبور کرنے، جبکہ سمندری ہواؤں کا معطل ہونا شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر سمندری ہوائیں مختصر وقت کیلئے بند ہوتی ہے، تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ہیٹ ویو درمیانے درجے میں شمار ہوتا ہے، مگر یہ سلسلہ طول پکڑتا ہے تو پھر وہ ہیٹ ویو شدید اور اونچے درجے کا ہیٹ ویو بن جاتا ہے، جس کے اثرات انسانی جانوں پر ہیٹ اسٹروک کی شکل میں نمودار ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش