0
Sunday 28 Apr 2019 17:50

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ پر احتجاجی دھرنا

کراچی، شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ پر احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا۔ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں واقع ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر اس وقت شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے علاوہ شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما راشد رضوی اور حسن رضا سہیل کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے تمام افراد ظاہر نہیں کردیئے جاتے یہ احتجاج جاری رہے گا۔ احتجاجی دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ شیعہ جوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب بھی ڈیڑھ سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں ریاستی ادارے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش