QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر

28 Apr 2019 19:30

مجلس شوری کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی ارکان نے کہا  کہ تبدیلی کے نعروں، نیا پاکستان کے دعوﺅں پر آنیوالی حکومت 9 ماہ میں ہی ناکام ثابت ہوئی ہے، مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اُٹھایا گیا، حکومت نے سودی معیشت، بیرونی قرضوں پر انحصاری کا راستہ اپنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ کا  منصورہ لاہور میں جاری تین روزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں حکومت کی مایوس کن کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹریز کا تقرر بھی کر دیا گیا۔مجلس شوری کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے مرکزی ارکان نے کہا  کہ تبدیلی کے نعروں، نیا پاکستان کے دعوﺅں پر آنیوالی حکومت 9 ماہ میں ہی ناکام ثابت ہوئی ہے، مدینہ منورہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کیلئے ایک قدم بھی نہیں اُٹھایا گیا، حکومت نے سودی معیشت، بیرونی قرضوں پر انحصاری کا راستہ اپنایا ہے۔

شوری اراکین نے کہا کہ معیشت اصلاح پذیر ہونے کی بجائے تیزی سے زوال پذیر ہے، کرنسی مضبوط ہونے کی بجائے بے قدری کی آخری حدوں کو چھو چکی ہے، ناقص پالیسیوں اور حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی کی صورتحال ابتر ہے، صدارتی نظام کی آئین پاکستان میں سرے سے گنجائش موجود نہیں، جماعت اسلامی موجودہ سیاسی خلاء میں ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے 5 ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کئے گئے جن میں اظہر اقبال حسن، خالد رحمن، حافظ ساجد انور، سید وقاص جعفری، محمد اصغر کے نام شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 791149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791149/لاہور-جماعت-اسلامی-کی-مجلس-شوری-کا-اجلاس-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org