0
Sunday 28 Apr 2019 20:26
اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کی بقا ہے

شیعہ سنی پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں جو کبھی بھی ملک سے غداری اور بیوفائی نہیں کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

امریکہ، اسرائیل اور انڈیا پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں، انڈیا نفسیاتی جنگ ہار چکا ہے
شیعہ سنی پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں جو کبھی بھی ملک سے غداری اور بیوفائی نہیں کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شیعہ سنی پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں، جو کبھی بھی ملک سے غداری اور بیوفائی نہیں کریں گے، پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے شیعہ سنی اتحاد اشد ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ''وحدت اسلامی کانفرنس'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سید اسد عباس نقوی، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ قاضی نادر حسین علوی، شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ مدثر محمود، مہر مظہر جاوید سیال، رانا فراز نون، سلیم عباس صدیقی اور رائو عارف رضوی نے خطاب کیا جبکہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،  مخدوم حسن رضا مشہدی، علامہ ظفر حسین حقانی، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا سلطان نقوی، ثقلین نقوی، مہر سخاوت علی، پیر منظور حسین قادری، کاشف رضا زیدی، مولانا عسکری الہدایت، مولانا تقی دانش، قاری محمد افضل، مظہر عباس کات اور دیگر رہنما موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا پاکستان کے استحکام کے دشمن ہیں، اتحاد امت میں ہی پاکستان اور عالم اسلام کی بقا ہے، اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جائے گا، پاکستان میں اہل تشیع اور اہل سنت کو کمزور کیا گیا، کیونکہ وہ پاکستان کے حقیقی وارث تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ہمارے جوانوں کو غائب کیا جا رہا ہے، آج قوم کی مائیں بہنیں، بیٹیاں کراچی میں سڑکوں پر ہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان سے نفسیاتی جنگ ہار چکا ہے، اگر پاکستان امریکہ کے سامنے کھڑا ہوگیا تو اسے بھی شکست ہوگی، پاکستان میں قاتل اور مجرم پالے جاتے ہیں، ہماری مسلسل نسل کشی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 791158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش