0
Sunday 28 Apr 2019 21:39

ایم کیو ایم کی لسانیت کو ہوا دینے کی سازش اب کامیاب نہیں ہوگی، سعید غنی

ایم کیو ایم کی لسانیت کو ہوا دینے کی سازش اب کامیاب نہیں ہوگی، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گذشتہ روز کے ناکام جلسی کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کراچی میں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ چوری ہوتا رہا ہے اور اتوار کو بھی سندھ بھر سے لوگوں کو جمع کرکے تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ ثابت کر دے گا کہ جس عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ وہ یا ان کی پارٹی کراچی میں کر رہی ہے، وہ کراچی کا مینڈیٹ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں بلاول ہاﺅس میڈیا سیل میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جب دباﺅ پڑتا ہے، تو وہ لسانیت اور سندھ کی تقسیم کی باتیں کرتی ہے اور عوام میں نفرت پھیلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا رونا رونے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ اس وقت کے ایم سی میں ریونیو کی ریکوری صرف ڈیڑھ ارب روپے ہے، وہ سندھ حکومت سے دو ارب لے اور رونیو کی کلیکشن سندھ حکومت کو دے دیں، تو تمام حقائق کھل کر سامنے آجائیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے علاوہ ملک کے کسی ادارے کے سربراہ کے پاس عوام کو جواب دینے کا اختیار نہیں ہے، کیونکہ عوام ہمیشہ منتخب نمائندوں سے ہی جواب طلبی کرتی ہے اور منتخب نمائندے ہی صرف عوام کو جوابدہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے جلسہ میں جس طرح سندھ کی تقسیم اور لسانیت کو ہوا دینے کی سازش کی گئی، اب یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوگی، کیونکہ عوام ان کا اصل چہرہ جان چکی ہے اور 2018ء کے الیکشن اور اس کے بعد ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ان کی بدترین شکست اس کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر جب بھی دباﺅ آتا ہے، وہ مہاجر کا نعرہ لگانا شروع کر دیتی ہے اور صوبوں کی تقسیم اور لسانیت کا کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے نمائندے حقیقی نمائندے ہی نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش