QR CodeQR Code

آزاد تجارتی معاہدے سے پاکستان کو 313 مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی ملے گی، عبدالرزاق داؤد

28 Apr 2019 21:46

چین میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعد پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت میسر ہوگی اور پاکستان کی 90 فیصد برآمدات کی چین کو ڈیوٹی فری رسائی ممکن ہوپائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط کردیے جس کے تحت پاکستان کو 313 مصنوعات کی برآمد پر ڈیوٹی فری رسائی ملے گی۔ چین میں موجود وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزادنہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کے لیے تجارت کے دروازے کھل گئے، معاہدے کے بعد پاکستان کو آسیان ممالک کی طرز پر رعایت میسر ہوگی اور پاکستان کی 90 فیصد برآمدات کی چین کو ڈیوٹی فری رسائی ممکن ہوپائے گی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے 75 فیصد ٹیرف لائنز کی ڈیوٹی فری رسائی پر اتفاق کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 5 سال میں ساڑھے 6 ارب ڈالرز بڑھنے کی توقع ہے۔ مشیر تجارت نے بتایا کہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجینئرنگ، فوڈ آئٹمز، فٹ وئیر، پلاسٹک کی مصنوعات کی برآمد بھی ڈیوٹی فری ہوں گی۔ حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو تحفظ دیا گیا ہے جب کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیاء کی چین میں سالانہ درآمد 40 ارب ڈالرز ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 791168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791168/آزاد-تجارتی-معاہدے-سے-پاکستان-کو-313-مصنوعات-کی-برآمد-پر-ڈیوٹی-فری-رسائی-ملے-گی-عبدالرزاق-داؤد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org