0
Sunday 28 Apr 2019 22:10

ماہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ماہ رمضان سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ رمضان کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئیں، کراچی میں انتظامیہ گراں فروشوں کے آگے بےبس نظر آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، عوام گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں، گوشت، سبزیاں، پھل، چینی سب کے دام مہنگے ہوگئے، کراچی میں چینی ستر روپے فی کلو ہوگئی۔ ایک ہفتے میں ریٹ پانچ روپے بڑھ گئے، اس کے علاوہ پیاز ساٹھ روپے، آلو پینتیس، ٹماٹر اسی سے سو روپے، ادرک ڈھائی سو اور لہسن دو سو روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ مرغی کی قیمت تین سو چالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، رواں ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجیٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور، سرخ مرچ، گڑ، ایل پی جی بیف، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل، کپڑے، چائے، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح پانچ سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے، اس سال رمضان میں مزید مہنگائی متوقع ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش