QR CodeQR Code

کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا ہے، نہال ہاشمی

28 Apr 2019 22:20

ایک بیان میں رہنما نواز لیگ نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، ن لیگ نے کراچی کو گرین بس، موٹر وے، لیپ ٹاپ اور کے فور منصوبہ دیا، ایم کیو ایم نے 20 سال میں کوئی ایک بھی کام کیا ہو تو بتائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا، 2 کروڑ کی آبادی میں 2 ہزار لوگوں کا جلسہ کرنے والے ن لیگ پر تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، ن لیگ نے کراچی کو گرین بس، موٹر وے، لیپ ٹاپ اور کے فور منصوبہ دیا، ایم کیو ایم نے 20 سال میں کوئی ایک بھی کام کیا ہو تو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی کا سودا کیا، اپنے دور حکومت میں کراچی میں تعلیم کا خاتمہ کیا، جس کی وجہ سے روشنیوں کا شہر آج کچرے کا ڈھیر ہے۔


خبر کا کوڈ: 791172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791172/کراچی-کے-لوگوں-نے-ایم-کیو-پاکستان-کو-مسترد-کردیا-ہے-نہال-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org