QR CodeQR Code

10 ٹیمیں خیبر، باجوڑ اور اورکزئی اضلاع میں کارڈز تقسیم کررہی ہیں، ڈائریکٹر صحت انصاف پروگرام

28 Apr 2019 22:38

میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ریاض تنولی کا کہنا تھا کہ اب تک 23 ہزار کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں اور جنہیں کارڈز ملے ہیں ان کا علاج معالجہ بھی ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع کے صحت انصاف پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ قبائلی خاندانوں میں دس لاکھ 11 ہزار 510 خاندانوں میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ میڈیا کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران ریاض تنولی کا کہنا تھا کہ اب تک 23 ہزار کارڈز تقسیم کئے جا چکے ہیں اور جنہیں ملے ہیں ان کا علاج معالجہ بھی ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہیں، تاہم کارڈ کے حامل حضرات کا خیبرختونخوا کے ہسپتالوں میں اسی کارڈ پر علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر خاندان کے سربراہ، جس کے شناختی کارڈ میں مستقل پتہ قبائلی اضلاع کا ہے، کو یہ کارڈ ملے گا، وہ نہ لینا چاہیں یہ الگ معاملہ ہے تاہم حکومت نے ساری آبادی کیلئے کارڈز چھاپے ہیں۔ پروگرام ڈائریکٹر نے بتایا کہ دس ٹیمیں خیبر، باجوڑ اور اورکزئی اضلاع میں کارڈز تقسیم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارڈ کی اہلیت کا معاملہ پرانا ہے جو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے سروے میں طے کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 791173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791173/10-ٹیمیں-خیبر-باجوڑ-اور-اورکزئی-اضلاع-میں-کارڈز-تقسیم-کررہی-ہیں-ڈائریکٹر-صحت-انصاف-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org