0
Sunday 28 Apr 2019 22:46

گلگت، کابینہ سے برطرف خاتون وزیر کا وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن کیخلاف اعلان جنگ

گلگت، کابینہ سے برطرف خاتون وزیر کا وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن کیخلاف اعلان جنگ
اسلام ٹائمز۔ جی بی کابینہ سے برطرف صوبائی وزیر ثوبیہ جبین مقدم نے وزیراعلٰی کیخلاف باقاعدہ محاذ کھول لیا، گلگت میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثوبیہ مقدم کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی نے بچگانہ الزامات کے تحت مجھے کابینہ سے نکالا، کھیل اب شروع ہوا ہے، کیونکہ میں بحثیت وزیر خاموش تھی اب جبکہ حفیظ الرحمٰن نے  مجھے نکالا ہی ہے تو کھل کر میدان میں آؤں گی اور آواز اٹھاؤں گی، میں نے اپنی ذات کیلئے کچھ نہیں مانگا تھا بلکہ دیامر کے مسائل حل کرنے کیلئے آواز اٹھائی تھی، اسی وجہ سے وزیراعلٰی ناراض تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی نے میرے حلقے کی پانچ کروڑ کی ترقیاتی سکیم کی فائل دبا کر رکھی ہوئی ہے، اس کیخلاف ہم آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ثوبیہ کا مزید کہنا تھا کہ دیامر کے دیگر وزراء جانباز خان اور حیدر خان میرے ساتھ ہیں، ہم مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی جی بی حفیظ الرحمٰن نے صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کو کابینہ سے فارغ کر دیا تھا، وزیراعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ثوبیہ مقدم کو کابینہ اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضری اور بغیر اجازت بیرون ملک دوروں کی وجہ سے فارغ کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 791174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش