QR CodeQR Code

دیامر سرحدی تنازعہ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے، محمد شفیع

28 Apr 2019 23:04

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد شفیع نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے رابطہ کر کے تنازعہ کا فوری حل نکالے ورنہ ہم عوام کے ساتھ مل کر پورے گلگت بلتستان میں مظاہرے کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ دیامر میں سرحدی تنازعہ صرف دیامر کے عوام کا نہیں  بلکہ یہ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ پر احتجاج  میں دیامر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ضرورت پڑی تو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے دیامر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سرحدی تنازعہ کے حل کیلئے اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرائی تھی مگر ٹیبل نہیں ہونے دیا گیا، صوبائی حکومت  فوری وفاق سے رابطہ کر کے دیامر سرحدی تنازعہ کا حل نکالے ورنہ ہم عوام کے ساتھ مل کر پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 791175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791175/دیامر-سرحدی-تنازعہ-پورے-گلگت-بلتستان-کا-مسئلہ-ہے-محمد-شفیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org