QR CodeQR Code

نوجوان قرآن مجید سے تعلق کو مزید مضبوط کریں، عارف حسین

28 Apr 2019 23:18

معرفت قرآن کانفرنس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مشکلات میں گھری امت مسلمہ تعلیمات قرآن کو اپنا وطیرہ بنا لے تو مشکلات سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان طبقہ میں ضرور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے معرفت قرآن کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام دوسری معرفت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین نے کہا کہ دور حاضر میں معاشرے کو خود ساختہ آزمائشوں نے گھیرا ہوا ہے، جامعات کے ماحول میں طلبہ کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور قرآن کریم سے دوری کی وجہ سے  نوجوانوں میں قرآن کریم کی ترویج وقت کی  اہم ضرورت ہے۔ عارف حسین کا کہنا تھا کہ مشکلات میں گھری امت مسلمہ تعلیمات قرآن کو اپنا وطیرہ بنا لے تو مشکلات سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان طبقہ میں ضرور مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔ انہوں نے معرفت قرآن کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 791176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791176/نوجوان-قرآن-مجید-سے-تعلق-کو-مزید-مضبوط-کریں-عارف-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org