QR CodeQR Code

گلگت، دیامر کے وزراء کا کابینہ سے برطرف خاتون وزیر کا بھرپور ساتھ دینےکا اعلان

28 Apr 2019 23:33

دیامر سے تعلق رکھنے والے وزراء جانباز خان، حیدر خان اور ثوبیہ مقدم کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں اپنے موقف پر قائم رہنے اور مستقبل میں مل کر چلنے کا عہد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کابینہ سے خاتون وزیر کی برطرفی کے بعد دیامر سے تعلق رکھنے والے وزراء کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں جانباز خان، حیدر خان اور ثوبیہ مقدم نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور برطرف صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں دیامر کے مسائل کے حل ہونے تک اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہنے اور مستقبل میں اکھٹے اور ساتھ چلنے کا عہد کیا گیا، آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور ایک دفعہ پھر عزم دہرایا گیا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 791179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791179/گلگت-دیامر-کے-وزراء-کا-کابینہ-سے-برطرف-خاتون-وزیر-بھرپور-ساتھ-دینےکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org