QR CodeQR Code

پی ٹی آئی بھی موروثی سیاست کا شکار، پرویز خٹک کے بھائی کو وزیر بنانے کی منظوری

28 Apr 2019 23:35

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو خیبر پختونخوا کابینہ میں بحیثیت وزیر شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت میں عہدے لینے والوں کے عزیزوں کو وزارتیں اور اہم سرکاری عہدے نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی اپنے اس اعلان سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ لیاقت خٹک پیر کو بحیثیت صوبائی وزیر حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاوس پشاور میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 791180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791180/پی-ٹی-آئی-بھی-موروثی-سیاست-کا-شکار-پرویز-خٹک-کے-بھائی-کو-وزیر-بنانے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org