0
Sunday 28 Apr 2019 23:52

دشمن ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں، رضا ناظری

دشمن ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں، رضا ناظری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں قوںصل جنرل محمد رضا ناظری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ محمد رضا ناظری قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور نے دونوں ممالک کے درمیاں مذپبی، فرہنگی و تاریخی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کی سطح بلند کرنے کا وقت ہے اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ قونصل جنرل ایران لاہور نے یقین دہانی کرائی کہ ایران پاکستان کیساتھ اپنے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے کسی بھی معاونت اور تعاون سے صرف نظر نہیں کرے گا۔

محمد رضا ناظری نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایران اور پاکستان کے مشترکہ دشمن دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات سے ناخوش ہیں۔ لہذا ہمیں اپنے دشمنوں کیخلاف ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونا لازمی ہے اور دوستی میں آنیوالی کسی بھی رکاوٹ کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ دونوں بردار اسلامی  ایک دوسرے کے قریب نہ آئیں، لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنکھیں کھلی رکھیں اور دشمنوں کی سازشوں کا ادراک کریں۔
خبر کا کوڈ : 791182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش