0
Monday 29 Apr 2019 02:26

مرتضیٰ وہاب کا مضحکہ خیز بیان نوکری بچانے کی کوشش ہے، ایم کیو ایم پاکستان

مرتضیٰ وہاب کا مضحکہ خیز بیان نوکری بچانے کی کوشش ہے، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مشیر اطلات سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کا جلسہ مرتضیٰ وہاب اور ان کی متعصب قیادت کیلئے نوشتہ دیوار ثابت ہوا، جمہوریت کی آڑ میں اپنی بدعنوانی چھپانے کی ناکام کوشش اب کارگر نہ ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ فرسودہ ہوچکا ہے، دیہی سندھ کے عوام بھی جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے لسانی نفرت کو ہوا دے کر اپنی تجوریاں بھری ہیں، سرے محل سے لیکر جعلی اکاؤنٹس کے انبار ان کی بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کو ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو اپنے آپ کو جیالا کہتے ہوئے شرمسار ہوجائیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی کو باور کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نفرتوں کی جو اونچی دیوار تعمیر کی ہے وہی سندھ کی تقسیم اور ننے انتظامی یونٹ کے قیام کی بنیاد بننے جارہی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان ن مرتضیٰ وہاب کے مضحکہ خیز بیان کو اپنی نوکری بچانے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے شہری ہونے کے باوجود ایک کراچی دشمن متعصب حکومت کی ترجمانی صرف اس لئے کررہے ہیں کے ان کی تنخواہ چلتی رہے۔
خبر کا کوڈ : 791197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش