0
Monday 29 Apr 2019 17:00

دفعہ 35 اے کو سنجیدگی کیساتھ نظرثانی کرکے ختم کیا جائیگا، راجناتھ سنگھ

دفعہ 35 اے کو سنجیدگی کیساتھ نظرثانی کرکے ختم کیا جائیگا، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ  دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے پر سنجیدگی سے نظرثانی کر کے انہیں ختم کیا جائے گا۔ ووٹر آگاہی پروگرام کے دوران انہوں نے عمر عبداللہ کے حالیہ بیان پر تنقید کی کہ کشمیر کے لئے الگ وزیراعظم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک شخص، جس نے ایک آئینی عہدہ پر بھی کام کیا ہو، ایسی باتیں کرے، تب دفعہ 370 اور دفعہ 35 A پر سنجیدگی کے ساتھ نظرثانی کرنی  ہوگی، چونکہ یہ دفعات، پہلے ہی کئی نقصانات کا پیش خیمہ ثابت ہو چکی ہیں، لہٰذا انہیں ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک سازش رچائی گئی ہے، کچھ جماعتیں عام لوگوں میں علیحدگی پسندی کے رجحان کو تقویت دے رہی ہیں، لیکن اکثریت بھارت کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، تین چار جماعتوں کے بغیر تمام بھارت کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش