QR CodeQR Code

شاہراہ پر قدغن تانا شاہی فیصلہ ہے، حریت کانفرنس (م)

29 Apr 2019 17:15

بیان میں کہا گیا کہ جس طرح حکومت کی جانب سے اس شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو درماندہ رکھ کر صرف فوجی کانوائے کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور کروڑوں روپے کی مالیت کے میوہ جات اور سبزیوں کو راستے میں ہی سڑایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) نے جموں سرینگر شاہراہ پر سول ٹریفک کی قدغن کو تانا شاہی پالیسی سے عبارت کارروائی قرار دیا ہے۔ حریت کانفرنس (م) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے یہاں کے عوام کو دانے دانے کے لئے ترسایا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی طور مفلوک الحال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہاں کی تجارت کو مفلوج اور معطل بنانے کی دانستہ کوششیں کی جارہی ہیں، جو حد درجہ افسوسناک اور کشمیریوں کے تئیں اقتصادی جارحیت کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جس طرح حکومت کی جانب سے اس شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو درماندہ رکھ کر صرف فوجی کانوائے کو چلنے کی اجازت دی جارہی ہے اور کروڑوں روپے کی مالیت کے میوہ جات اور سبزیوں کو راستے میں ہی سڑایا جارہا ہے، جس سے یہاں کی تجارتی برادری اور عام کسان شدید خسارے اور نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تانا شاہی پالیسی سے عبارت شاہراہ کو عام لوگوں کے لئے بند کرنے کے حکم نامے کو فوری طور واپس لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 791234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791234/شاہراہ-پر-قدغن-تانا-شاہی-فیصلہ-ہے-حریت-کانفرنس-م

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org