0
Monday 29 Apr 2019 10:45

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی

آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیشی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کریں گے۔ آصف علی زرداری، ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور مقدمے میں نامزد فریال تالپور احتساب عدالت پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ بھی جانے کا امکان ہے۔ 

منی لانڈنگ کیس 2015ء میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اُس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔ ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا، جے آئی ٹی نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔
خبر کا کوڈ : 791240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش