0
Monday 29 Apr 2019 11:14

عصر حاضر و دینی تشخص کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کے سالانہ کنونشن کا انعقاد

عصر حاضر و دینی تشخص کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کے سالانہ کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے زیراہتمام عصر حاضر و دینی تشخص کے عنوان سے سالانہ عظیم الشان کنونشن منعقد ہوا۔ سالانہ کنونشن میں ضلع بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی اور مختلف علماے کرام اور معلمات نے خطاب کیا۔ کنونشن سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان ضلع لاھور کے سیکرٹری جنرل مولانا حسن ہمدانی نے ایم ڈبلیو ایم کے اھداف و مقاصد کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ جامعہ بعثت کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے راہنما مولانا حسن مھدی کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے ثمرات اور ظہور امام زمانہ ع کے مقدمات کے عنوان سے گفتگو کی۔

محترمہ معصومہ نقوی نے ولی فقیہ کی محبت و اطاعت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی شخصیت دنیا کے تمام با اثر اور ذہین افراد پر حاوی ہے، ہم دیکھتے ہیں دنیا کی تمام اہم شخصیات چاہے وہ علمی ہوں یا سیاسی حتی کہ دشمن بھی، ان کی باصیرت قیادت علوم و افکار اور تمام ظالم اور طاغوتی قوتوں کے مقابل سینہ سپر رہنے کی صلاحیت کے معترف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ہمارے تمام منصوبے جو عالمی سطح پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بناتے ہیں، ان کا توڑ اس رہبر با بصیرت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن جانتا ہے کہ سید علی خامنہ ائ کہ جن کی زیر سرپرستی نظام ولایت فقیہ قائم دائم ہے، ان کی موجودگی میں ایرانی انقلاب اور ایرانی قوم کا ہم بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے رہبر کی معرفت رکھتا ہے، ان کے عظمت اور مقام و حیثیت کو پہچانتا ہے اور اگر اپنے ان کی معرفت حاصل کر لیں اور ان کی رہبری کو قبول کرتے ہوے اطاعتِ ولی فقیہ انجام دیں تو یقیناً امامہ زمانہ عج کا ظہور جلد ہوجاے گا۔

محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے ورکنگ وومنز کی راہنمائی کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ کس طرح اپنے شعبے کے ذریعے دین کی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ محترمہ سمیرا نقوی نے ماہ شعبان کی اہمیت و فضیلت اور ولادت امام زمانہ عج کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کنونش میں جامعہ بعثت کی طالبات اور ایم ڈبلیو ایم ضلع چینیوٹ کی خواھران نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔ علاوہ از ایں ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ انجم کاظمی نے سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 791253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش