0
Monday 29 Apr 2019 12:06

لکڑیوں کی ترسیل کی اجازت نہ ملنے پر داریل کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر پھر دھرنا

لکڑیوں کی ترسیل کی اجازت نہ ملنے پر داریل کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر پھر دھرنا
اسلام ٹائمز۔ لکڑی کی ترسیل کی اجازت نہ ملنے پر داریل کے عوام نے شاہراہ قراقرم پر پھر دھرنا دیدیا، کے کے ایچ بسری کے مقام پر سینکڑوں لوگوں نے دھرنا دے کر روڈ کو بلاک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ہے، سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ایبٹ آباد کی عدالت میں آج کیس کی سماعت ہو رہی ہے، داریل تانگیر کے جنگلات سے لکڑی کی بیرون شہر ترسیل پر جاری حکم امتناعی جاری رکھنے یا اجازت دینے کا فیصلہ متوقع ہے۔ گزشتہ روز داریل کے سینکڑوں لوگوں نے مشاورت کے بعد آج ایک بار پھر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے پہلے دیامر کے لوگوں نے تین روز تک شاہراہ پر دھرنا دیا تھا، ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد عارضی طور پر احتجاج ختم کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ داریل تانگیر کے جنگلات پر ایبٹ آباد کے شہری نے اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر کے لکڑیوں کی ترسیل روک دی تھی۔ ایبٹ آباد کے شہری کا موقف ہے کہ 1927ء میں ان کے آبا و اجداء نے دیامر کے عمائدین سے جنگلات کی ملکیت حاصل کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 791281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش