QR CodeQR Code

نوشہرہ، پولیو قطرے نہ پلانے پر نجی اسکول سیل

29 Apr 2019 16:54

پرنسپل کی جانب سے پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے چراٹ روڈ پر قائم نجی اسکول سیل کردیا ہے، مگر نجی اسکول سیل ہونے کے بعد بچے چراٹ روڈ پر باہر بیٹھ کر پڑھنے میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیو قطرے نہ پلانے پر نجی اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پرنسپل کی جانب سے پولیو کے قطرے نہ پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے چراٹ روڈ پر قائم نجی اسکول سیل کردیا ہے، مگر نجی اسکول سیل ہونے کے بعد بچے چراٹ روڈ پر باہر بیٹھ کر پڑھنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول پرنسپل کی جانب سے پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار پر تین روز قبل اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 791316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791316/نوشہرہ-پولیو-قطرے-نہ-پلانے-پر-نجی-اسکول-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org