0
Monday 29 Apr 2019 18:49

شہید مرتضیٰ مطہری کا 40 واں یوم شہادت یکم مئی کو منایا جائے گا

شہید مرتضیٰ مطہری کا 40 واں یوم شہادت یکم مئی کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ عظیم اسلامی مفکر استاد شہید مرتضیٰ مطہری کا 40 واں یوم شہادت یکم مئی کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی یکم مئی بروز بدھ جامعہ عروة الوثقی میں تقریب بعنوان یوم معلم کی صدارت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ صبح 9 بجے سے نماز ظہر تک جاری رہنے والی تقریب سے یونیورسٹی اور کالجوں کے اساتذہ بھی خطاب کریں گے۔ جن میں پروفیسر ظفر اللہ شفیق ایچیسن کالج، پروفیسر سجاد رضوی پرنسپل قائد کالج، پروفیسر شوکت علی رضا پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر نور محمد گورنمنٹ کالج، پروفیسر حافظ ناصر محمود اور دیگر شامل ہیں۔ یوم معلم عظیم اسلامی مفکر شہید مرتضیٰ مطہری کے یوم شہادت کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ انہیں یکم مئی 1979ء کو انقلاب اسلامی کے دشمنوں نے شہید کر دیا تھا۔ شہید مطہری عظیم استاد اور مفکر ہیں، جنہیں امام خمینی، آیت اللہ بروجردی، مفسر قرآن آیت اللہ محمد حسین طباطبائی کی شاگردی کا بھی شرف حاصل رہا۔
خبر کا کوڈ : 791349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش