QR CodeQR Code

گلگت بلتستان سول سرونٹس ہیلتھ اینڈ انشورنس ایکٹ 2019ء کی منظوری

29 Apr 2019 20:58

ایکٹ کے تحت صوبے کے گریڈ 1 سے 21 تک کے تقریباً 56 ہزار سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کے ذریعے صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی نے گلگت بلتستان سول سرونٹس ہیلتھ اینڈ انشورنس ایکٹ 2019ء کی منظوری دیدی، جس کے تحت صوبے کے گریڈ 1 سے 21 تک کے تقریباً 56 ہزار سرکاری ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کے ذریعے صحت کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔ صوبائی وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کی منظوری کے بعد تمام سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کرائی جائیگی، پہلے پیچیدہ قسم کے امراض مثلاً کینسر، ہارٹ کے علاج کیلئے محدود سہولت ملتی تھی اب اس ایکٹ کے تحت 18 سے 20 لاکھ روپے تک کی امداد ایس ای سی پی کے رولز کے مطابق ملے گی، ایکٹ کے تحت گریڈ ون ملازم کیلئے بھی بیوروکریٹ کے برابر صحت کی سہولیات ملیں گی۔


خبر کا کوڈ: 791355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791355/گلگت-بلتستان-سول-سرونٹس-ہیلتھ-اینڈ-انشورنس-ایکٹ-2019ء-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org