0
Monday 29 Apr 2019 20:57

پشاور، ڈبلیو ایس ایس پی نے چوہوں کے خلاف مہم شروع کردی

پشاور، ڈبلیو ایس ایس پی نے چوہوں کے خلاف مہم شروع کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈبلیو ایس ایس پی نے چوہوں کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی۔ ڈبلیو ایس ایس پی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرکی گیٹ میں چوہے مار دوائیوں سے درجنوں چوہے مار دیئے۔ گزشتہ روز بلی نما چوہوں نے محلہ بڑھ سرکی گیٹ میں خاتون کو پاؤں کی انگلیاں کاٹنے کے بعد زخمی کردیا تھا۔ گزشتہ روز سرکی محلہ بڑھ میں پورے علاقے میں رات گئے چوہے مارنے کی دوائیاں پھینکیں گئیں، جس سے صبح درجنوں چوہے مرے ہوئے تھے۔ جس پر اہلیان علاقہ نے ڈبلیو ایس ایس پی سے روزانہ کی بنیاد پر چوہوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اہلیان علاقہ نے کہا کہ جب تک چوہوں کا خاتمہ نہ ہو، ڈبلیو ایس ایس پی اپنی مہم جاری رکھے۔
خبر کا کوڈ : 791356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش