0
Tuesday 30 Apr 2019 07:37

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے، وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ اور تجارت پاک چین معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارتیں الگ کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی منظور کر چکی ہے۔ اجلاس میں آف شور ڈرلنگ کے لئے مشینری کی درآمد پر اضافی اسپیشل ڈیوٹی کے استثنٰی کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ میں مختلف عدالتوں میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ رولز آف پروسیجر کے شیڈول دو میں انکوائری ایکٹ 2017ء کی شمولیت کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی جائے گی، کابینہ کو موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ خشک سالی اور قحط سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری بھی دے گی، کابینہ کو ملک کے موجودہ نظام تعلیم کی تجدید نو پر بھی بریفنگ دی جائے گی، بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کے بل کی منظوری بھی متوقع ہے، پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش