0
Tuesday 30 Apr 2019 08:45

امریکہ کی پاکستان سے نفرت سامنے آنے لگی، وائس آف امریکہ کا منفی پروپیگنڈہ

امریکہ کی پاکستان سے نفرت سامنے آنے لگی، وائس آف امریکہ کا منفی پروپیگنڈہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کیخلاف اقدامات بے نقاب ہونے لگے۔ امریکی خبر رساں ادارے "وائس آف امریکہ" نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستانی عوام سے متنازع سوال پوچھا جس کا غیور پاکستانیوں نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان میں پہلے ہی جانبدارانہ رپورٹنگ پر "وائس آف امریکہ" کیخلاف پابندی عائد ہے۔ وائس آف امریکہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے بعد ٹوئٹر پر ایک سروے کرایا گیا جس میں لوگوں سے اس سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ  کیا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟“ اس سوال کے جواب میں 92 فیصد پاکستانیوں نے ہاں میں جبکہ صرف 8 فیصد نے نہیں میں جواب دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے نے پاک فوج کی جانب سے بتائے جانیوالے حقائق کو ’’الزامات‘‘ قرار دیا ہے جبکہ یہ وہ زمینی حقائق ہے جو ہر پاکستانی جانتا ہے۔
 
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو وائس آف امریکہ نے انتہائی منفی انداز میں پیش کیا۔ جس کا واضح ثبوت اس کی دیوہ سروس پر پوچھا جانیوالا سوال ہے۔ وی او اے دیوہ پر سوال یوں پوچھا گیا ”آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ پاک فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر پشتون تحفظ موومنٹ کو دھمکایا ہے، پاک فوج اس طرح کی دھمکی سے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟“۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حیرت ہے ایک صحافتی ادارہ شرپسندوں کی اس طرح کھل کر حمایت اور پاک فوج کی مخالفت کر رہا ہے، دوسرے لفظوں میں یہ مخالفت پاک فوج کی نہیں بلکہ ریاست پاکستان کی مخالفت ہے، پاک فوج بہتر جانتی ہے کہ ملک کے دفاع میں کس گروہ کیساتھ کس انداز میں بات کرنی ہے۔ مبصرین کے مطابق امریکی ادارہ پاک فوج کی چارج شیٹ کو دھمکی سے تعبیر کرکے گمراہی پھیلا رہا ہے۔ مبصرین نے وائس آف امریکہ پر پاکستان میں پابندی کو بھی سراہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش