0
Tuesday 30 Apr 2019 10:51

داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ مغرب سے لیگی، 5 سال بعد ابوبکر بغدادی کا ویڈیو پیغام

داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ مغرب سے لیگی، 5 سال بعد ابوبکر بغدادی کا ویڈیو پیغام
اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی 5 سال میں پہلی مرتبہ اس کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں منظر عام پر آ گیا۔
یہ بات واضح نہیں کہ یہ فوٹیج کہاں بنائی گئی، تاہم بغدادی نے ویڈیو میں مشرقی شام کے علاقے باغوز میں ہونے والی طویل جنگ کے بارے میں بات کی، جس کا گذشتہ ماہ اختتام ہوا تھا۔ ویڈیو میں اسے ایک گدے پر بیٹھ کر 3 افراد، جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں، سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس کا کہنا تھا باغوز کی جنگ ختم ہو چکی ہے تاہم داعش کا مغرب کے خلاف آپریشن طویل جنگ کا حصہ ہے، داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ لے گی۔ اس نے کہا کہ "اس جنگ کے بعد اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے"۔

ویڈیو میں 47 سالہ ابوبکر البغدادی کو لمبی اور گھنی داڑھی میں دیکھا گیا، بیگناہ لاکھوں انسانوں کے قاتل کو ویڈیو میں بظاہر نرم لہجے میں رک رک کر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔ اس سے قبل وہ 2014ء میں موصل میں آخری مرتبہ عوام کے سامنے نظر آیا تھا، جہاں اس نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد متعدد بار اس کے قتل اور زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ عراق کی جانب سے داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے کے اعلان کے 8 ماہ بعد گذشتہ برس اگست میں ابوبکر البغدادی کی آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 791400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش