0
Tuesday 30 Apr 2019 10:58

ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے کرلیے ہیں، واشنگٹن پوسٹ

ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے کرلیے ہیں، واشنگٹن پوسٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بنے 800 دن گزرنے پر ہی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 ہزار سے زائد جھوٹے دعوے کرلیے ہیں۔ اخبار کے حقائق پر نظر کے ڈیٹا بیس نے ٹرمپ کے جھوٹے دعووں کو گننے کا آغاز 2017 میں ریپبلکن رہنما کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے 100 دن سے ہی کردیا تھا۔ کاؤنٹر کے مطابق اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر 5 جھوٹے دعوے فی دن کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ 7 ماہ میں یہ تعداد اوسط 23 دعوے فی دن ہوگئی تھی جو مختلف ریلیوں، ٹوئٹر، تقاریر یا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔ میک امریکا گریٹ اگین یا (امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں) کے نام سے ان کی ریلیوں میں انہوں نے سب سے زیادہ حقائق کے ساتھ کھلواڑ کیا، ان کے 22 فیصد جھوٹے دعوے انہوں نے ان ہی ریلیوں میں کیے۔ ان دعووں میں ایک اور اہم چیز نقطہ یہ ہے کہ سابق امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار جو بارہا جھوٹی خبر کے میڈیا کے خلاف بات کرتے ہیں، میں ایک ہی فارمولا بار بار استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اعداد و شمار میں 10 ہزار سے آگے بڑھ چکے تھے۔

جس کے بعد انہوں نے گرین بے میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسقاط حمل کی حمایت کرنے والے ڈیموکریٹس پیدا ہونے والے بچوں کے قتل کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا کہا کہ بچہ پیدا ہوگیا ہے، ماں ڈاکٹر سے ملتی ہے، وہ بچے کو بہت پیار سے لپیٹتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ بچے کو ماریں گے یا نہیں۔ میڈیا کو عوام دشمن قرار دینے کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حقائق پر نظر رکھنے والوں کو بھی رواں سال کے آغاز میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حقائق پر نظر رکھنے والے افراد میڈیا میں سب سے زیادہ بے ایمان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش