0
Tuesday 30 Apr 2019 11:43

ہم لوگوں کو بندگی رب کی طرف بلاتے ہیں، امیر العظٰم

ہم لوگوں کو بندگی رب کی طرف بلاتے ہیں، امیر العظٰم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لوگوں کو بندگی رب کی طرف بلاتے ہیں، اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں فلاح حاصل کر سکتے ہیں۔ الحمد للہ جماعت اسلامی کے پاس بے داغ قیادت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کیا ہے، کارکنان یکسو ہو کر جدوجہد کریں۔ انھوں نے کہا کہ کارکن جماعت اسلامی کا اصل سرمایہ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے بھرپور انداز میں استفادہ کرنا ہی لیڈرشپ کا کام ہے، جماعت اسلامی عوام کو صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسولؐ کی طرف بلاتی ہے اور پاکستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ قوم نے مختلف ادوار میں دیکھا ہے کہ ہمارے سینکڑوں افراد منتخب ہو کر اسمبلیوں اور سینٹ میں پہنچے اور انھوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔
 
انھوں نے بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ پیش کی جانے والی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلعی حکومت کے نظام کو شامل کیا جائے۔ آئین کے مطابق پرانا ایکٹ اس وقت تک ختم نہ کیا جائے جب تک انتخابات کا اعلان نہ ہو جائے۔ بیوروکریسی کے تسلط سے آزاد اور اختیارات کے ساتھ مقامی بلدیاتی نظام لایا جائے۔ ہر سطح کے بلدیاتی انتخابات کیلئے اخراجات کی حد مقرر کی جائے۔ ووٹ ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ بلدیاتی نظام میں متناسب نمائندگی کی تجویز اور فارمولے کی ہم تائید کرتے ہیں۔ خواتین کی مخصوص نشستوں اور سینٹ کا انتخاب متناسب نمائندگی کی بنا پر ہوتا ہے لہٰذا اسے آئندہ قومی انتخابات میں بھی رائج کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آج کا اجلاس آپ تک اپنی بات پہنچانا تھا۔ اب ان ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا۔ ناظم انتخاب کا بھی تقرر ہونا چاہیے تاکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو یکسوئی اور آسانی سے اپنے حلقہ انتخاب میں کام کرنے کا موقع ملے۔
 
خبر کا کوڈ : 791421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش