0
Tuesday 30 Apr 2019 18:08

تعمیر ملت کیلئے فاطمة الزھرا (س) کی خدمات نمونہ عمل ہیں، غلام رسول حامی

تعمیر ملت کیلئے فاطمة الزھرا (س) کی خدمات نمونہ عمل ہیں، غلام رسول حامی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کاروانِ اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ موجودہ دور کے اندر زوالِ ملت اور انسانیت سوز اسباب کو تیار کر کے اسلام مخالف قوتیں ایک منصوبہ بند پروگرام کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی اداروں اور مدرسوں کی خدمات چودہ سو سالہ تاریخ میں ناقابلِ فراموش ہیں، دینی مدرسوں نے ہی قرونِ اولیٰ سے علماء، دانشور، سائنسدان اور دنیا میں نقوشِ انسانیت رقم کرنے والے روشن ضمیر انسانوں کو مہیا کیا ہے، جنہوں نے نہ صرف بلند اخلاق بلند سائینسی ایجادات کے ساتھ ساتھ فلاحِ انسانیت کے ناقابلِ تنسیخ کارنامے انجام دیئے۔ غلام رسول حامی دارالعلوم حنفیہ گاندربل میں سالانہ خاتونِ جنت (س) کانفرنس کے موقع پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی مکمل پیروی میں ہی دین و دنیا کی بھلائی کا راز مضمر ہے، قرآن و سنت کو اولیاء کاملین نے اس زمانے تک پہنچانے میں اپنی ساری زندگی کو صرف کر کے امتِ اسلامیہ پر ایک عظیم احسان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دینی و فلاحی ادارے ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جن کی انتھک محنت سے ہمیں داعیانِ دین حق میسر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمة الزھرا (س) کی خدمات تعمیر اور فلاحِ انسانیت کے لئے مانندِ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں جہاں ہر طرف مسلمانانِ اسلام پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اس کی فقط اتنی وجہ ہے کہ ہم نے دامانِ حضرت مصطفٰی (ص) سے دوری اختیار کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 791457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش