QR CodeQR Code

نوشہرہ، پولیس آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر ہلاک

30 Apr 2019 17:57

ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 3 دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا ہے، ہلاک کمانڈر پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 8 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈی ایس پی نوشہرہ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر نوشہرہ کے نواحی علاقے پیتاؤ میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران دہشت گرد کمانڈر حیا گل مارا گیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 8 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 3 دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق کمانڈر کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو شہریوں سے بھتہ بھی وصول کرتے تھے، دہشت گردوں نے پیتاؤ کے پہاڑوں میں پناہ لے رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 791515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791515/نوشہرہ-پولیس-آپریشن-کے-دوران-دہشتگرد-کمانڈر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org