0
Tuesday 30 Apr 2019 18:11

بونیر میں پولیو ٹیم پر حملہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

بونیر میں پولیو ٹیم پر حملہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بونیر میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں 25 اپریل کو پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تورورسک جنگدرہ کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن صبح سے سہ پہر تک جاری رہا جس میں دوران انٹیلی جنس انچارج وارث خان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک پولیس اہکار شہید ہوگیا تھا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کارروائی سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بونیر پولیس نے اطلاع پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کی نگرانی ضلع بونیر کے پولیس چیف ڈی پی او ارشاد حان نے کی۔ انہوں نے کارروائی میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت اور دوسرے ساتھی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
خبر کا کوڈ : 791520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش