0
Tuesday 30 Apr 2019 18:39

آئی ایس او یکم مئی کو ملک گیر سطح پر یوم معلم منائے گی

آئی ایس او یکم مئی کو ملک گیر سطح پر یوم معلم منائے گی
اسلام ٹائمز۔ یکم مئی کو آئی ایس او پاکستان کی جانب سے ہر سال یومِ معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں سیمینار اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان جلال حیدر کا کہنا تھا کہ معلم کی تعظیم طلبہ کیلئے لازم و ملزوم ہے، کیونکہ معلم کا ایک لحظہ عالم کی ستر سال کی کاوشوں سے برتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلم انسان ساز ہوتے ہیں جن کی تربیت کی بدولت ہی لاکھوں طلبہ معاشرے کیلئے سودمند ثابت ہو سکتے ہیں، طلبہ عظیم معلم شہید مطہری کی فکر انگیز کتابوں کا مطالعہ ضرور کریں۔ جلال حیدر کا کہنا تھا کہ یوم معلم جہاں اساتذہ کی تکریم کے احساس کا دن ہے، وہیں اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ بہترین قوم کیلئے  مثالی معلم معاشرے کی ضرورت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش