QR CodeQR Code

مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا معاملہ، وفاق المدارس السلفیہ نے حکومتی موقف کی حمایت کردی

30 Apr 2019 19:17

وفاق المدارس السلفیہ کے ناظم اعلی مولانا یاسین ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فوجی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کی جو بات کی ہے اس کے ابھی خدوخال واضح نہیں ہیں، تاہم ہم مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس السلفیہ کے ناظم اعلی مولانا یاسین ظفر نے کہا ہے کہ مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں، حکومت کیساتھ مدارس اصلاحات پر تفصیلی مذاکرات 2 مئی کو ہوں گے جس کے بعد مدارس اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ وفاق المدارس السلفیہ کے ناظم اعلی مولانا یاسین ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فوجی ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کی جو بات کی ہے اس کے ابھی خدوخال واضح نہیں ہیں، تاہم ہم مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور انہیں وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کا مطالبہ دینی مدارس کا ہمیشہ سے رہا ہے، مدارس کے بورڈ کا قیام، ان کی اسناد کی اہمیت، ان کی رجسٹریشن کا مسئلہ یہ تمام امور ابھی طے ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت مدارس دینیہ کے قائدین کو اعتماد میں لے کر اقدامات کرے گی، ہمیں حکومتی اقدامات سے کوئی پریشانی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 791542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791542/مدارس-کو-وزارت-تعلیم-کے-ماتحت-کرنے-کا-معاملہ-وفاق-المدارس-السلفیہ-نے-حکومتی-موقف-کی-حمایت-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org