0
Tuesday 30 Apr 2019 21:56

نیب کا مقصد اپوزیشن کیخلاف مقدمات بنا کر ملک میں سنسنی پھیلانا رہ گیا ہے، نوید قمر

نیب کا مقصد اپوزیشن کیخلاف مقدمات بنا کر ملک میں سنسنی پھیلانا رہ گیا ہے، نوید قمر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنا کر ملک میں سنسنی پھیلانا رہ گیا ہے، پیپلز پارٹی اس مؤقف پر قائم ہے کہ نیب کے قوانین میں اصلاحات بہت ضروری ہیں، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو نیب کی جانب سے نوٹس کسی اور کیس کے حوالے سے دیا جاتا ہے اور گرفتار کسی اور کیس میں کر لیا جاتا ہے۔ اپنے بیان میں نوید قمر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نیب ایک جوڈیشل طریقہ کار کے تحت اپنی کارروائی کرے، مگر ان کا جب دل چاہتا ہے کسی کے بھی خلاف کارروائی شروع کر دیتا ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو کہہ چکے ہیں کہ اگر نیب قوانین کے حوالے سے کوئی پیش رفت کرتے ہیں، تو اپوزیشن ان کی حمایت کرے گی، مگر ابھی تک وہ ایسی کوئی اصلاحات کا بل نہیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک کے مالی خسارے میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، اسٹاک مارکیٹ روز کم ترین سطح پر بند ہو رہی ہے۔ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو شرائط آئی ایم ایف رکھے گی، انہیں چاہیئے کہ وہ شرائط پارلیمنٹ میں لائے اور اس پر بحث ہونی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 791565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش